تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو طلباء کو کچل ڈالا،ایک جاں بحق،دوسرا زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو طلباءکو کچل ڈالا،آٹھویں کلاس کا کمسن طالبعلم جاں بحق،دوسرا شدید زخمی،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق دو طلباءسکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ فوارہ چوک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں بری طرح کچل ڈالا جس سے دونوں طلباءشدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جن میں سے آٹھویں کلاس کا کمسن طالبعلم جس کی شناخت سارم کے نام سے ہوئی وہ تشویشناک حالت کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔