تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر پی آئی لنک کے قریب الٹ گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاہور سے بہاولپور جانے والی تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر پی آئی لنک کے قریب الٹ گئی،حادثہ میں بس کنڈکٹر سمیت چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق لاہور سے بہاولپور جانے والی گوجر طیارہ بس نمبری LES1133جب وہاڑی روڈ پر نہر پی آئی لنک کے قریب پہنچی تو آگے جانے والی ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی حادثہ میں بس کے مسافر اعجاز ولد ریاض،مدثر ولد طارق،ابرار ولد اللہ دتہ اور عائشہ سکنہ ساہیوال کے علاوہ بس کنڈکٹر عثمان ولد اکرم سکنہ ساہیوال شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد ذاکر گوجر اور ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا حادثہ کے بعد بس ڈرائیور لیاقت علی موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے بس قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 337-G-427-279ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔