تیزی سے تبدیل ہوتے موسم کی وجہ سے دن بدن بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ڈاکٹر خالد محمود

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ای این ٹی ڈاکٹر خالد محمود چوہدری اور ماہر جلد ڈاکٹر ممتاز شفیع نے کہا ہے کہ تیزی سے تبدیل ہوتے موسم کی وجہ سے کھانسی،نکسیر،نزلہ،زکام،جلد کا خشک ہونا اور سانس کا رک رک آنا وغیرہ کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب انتائی کم ہو گیا ہے لہٰذا ان بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں ماسک استعمال کریں چہرہ ڈھانپ کر گھر سے باہر نکلیں اور جب واپس آئیں تو پانی سے منہ لازمی دھوئیں اور نیم گرم پانی پیئیں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے پیدا ہونے والی جلد کی بیماریوں سے بچنے کیلئے ویزلین اور لوشن وغیرہ استعمال کریں ایسے موسم میں جتنی احتیاط کی جائے کم ہے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے