تھانہ گگومنڈی کی حدود میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ گگومنڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس وین میں خطرناک جرائم میں ملوث ڈاکوﺅں کو چھڑانے کیلئے انکے ساتھیوں کی فائرنگ،زیر حراست دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کو پولیس وارداتوں میں لوٹے ہوئے سامان کی ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی پولیس قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک جرائم پیشہ ملزمان جاوید عرف چوہدری اور آمین عرف سلیم کو دوران تفتیش وارداتوں کی ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ نواحی گاﺅں 243 (ای بی) کے قریب پولیس وین میں موجود دونوں ملزمان کو چھڑانے کیلئے انکے مسلح ساتھیوں نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے پولیس نے مسلح ملزمان پر جوابی فائرنگ کی لیکن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو گذشتہ روز نواحی گاﺅں 203 (ای بی) کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے اور مزاحمت پر انہوں نے کسان اتحاد کے سینئر راہنماءسید غضنفر علی شاہ کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ انکے ایک ساتھی کو زخمی کر دیا تھا واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تعاقب کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں بعد ان دونوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا جن سے تفتیش کا عمل جاری تھا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کروا کے انکا تعاقب شروع کر دیا گیا۔