تھانہ گگومنڈی میں (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دو مقدمات درج

بورے والا(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن کے شرکاء پر ایک اور مقدمہ درج،روڈ بلاک کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ گگومنڈی میں دوسرا مقدمہ بھی درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگومنڈی پولیس نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر میں ملتان کے جلسہ میں شرکت کے حوالہ سے منعقدہ ورکرز کنونشن کے دوران ”کورونا“ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے جرم میں کنونشن میں شریک مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور دیگر 40/50 شرکاء کے خلاف پنجاب انفیکشن ڈزیز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک دوسرے مقدمہ میں سابق سٹی ناظم گگومنڈی میاں احد شریف،چوہدری عابد کسیلیہ اور نصر اللہ جٹ سمیت 70/80 افراد کے خلاف روڈ بلاک کر کے شرپسندی کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے جرم میں بھی مقدمہ درج کر لیا ان مقدمات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں نے کہا ہے کہ انتقامی کاروائیاں اور مقدمات ہمارا رستہ نہیں روک سکتے حکومت جھوٹے مقدمات سے ہمارا خوفزدہ نہیں کر سکتی مقدمات اور کارکنان کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے