تھانہ ماڈل ٹاﺅن اور سٹی کی حدود میں ڈکیتیاں،ڈاکو 7 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن اور تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں،ڈاکو گن پوائنٹ پر 7 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر میں خطرناک جرائم پیشہ افراد نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ایک ہی روز میں مسلح ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں رونماء ہو گئیں تھانہ سٹی کی حدود یعقوب آباد میں ملک حنیف کریانہ سٹور پر 3 نامعلوم مسلح افراد ڈاکو دن دیہاڑے سٹور مالک سے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہو گئے دوسری واردات تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں ہوئی جہاں ایکس بلاک میں تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہزاد نامی شخص سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے