تھانہ فتح شاہ کے علاقہ موضع سلدیرا میں خونی ڈکیتی کی واردات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ فتح شاہ کے علاقہ موضع سلدیرا میں خونی ڈکیتی کی واردات،ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوﺅں کی اندھا دھند فائرنگ سے بیٹا جاں بحق،باپ اور دوسرا بیٹا شدید زخمی،واردات کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود میں واقع نواحی گاوں 52 کے بی موضع سلدیرا میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی دوکاندار محمداشرف کے گھر داخل ہوئے تو اہل خانہ بیدار ہوگئے انکے شور مچانے اور مذاحمت پر ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے اشرف اور اسکے دونوں بیٹے شدید زخمی ہوگئے اسی دوران اشرف کی بیوی اپنے بیٹوں اور خاوند کو بچانے کے لئے آگے آئی تو ڈاکوﺅں نے اسے بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اہل دیہہ کو آتا دیکھ کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں میں اس کا بیٹامحمد عاطف موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اشرف اور اسکے زخمی بیٹے محمد اسدکو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے اس خونی ڈکیتی کی واردات کے بعد اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اڈا کچی پکی میں شٹر ڈاون ہڑتال کر دی انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔