تھانہ فتح شاہ کی حدود میں دو ڈاکو زمیندار سے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ فتح شاہ کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی واردات،دو ڈاکو زمیندار سے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 42 (کے بی) کا رہائشی زمیندار ساجد لنگڑیال اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر چشتیاں جا رہا تھا کہ جوئیہ بنگلہ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے روک کر گن پوائنٹ پر اس سے 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ فتح شاہ پولیس کو کر دی گئی تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔