تھانہ صدر کی حدود میں مسلح ڈکیتی کے دوران ڈاکو اڑھائی لاکھ نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی واردات،ڈاکوﺅں نے مقامی شہریوں سے اڑھائی لاکھ نقدی چھین لی،مزاحمت پر اسلحہ کے بت مار کر دو افراد کو شدید زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی شادمان کالونی کا رہائشی حامد علی اپنے قریب عزیر شاہ زیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاﺅں 519 (ای بی) کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے انکو روک کر نقد رقم اڑھائی لاکھ روپے چھین لی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے بت مار کر دونوں کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔