تھانہ شیخ فاضل پولیس کی کاروائی،مویشی چوروں کا بین اضلاعی “لمبی گینگ” کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ شیخ فاضل پولیس کی کاروائی،مویشی چوروں کا بین لااضلاعی “لمبی گینگ” کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چوری کئے گئے 35 بکرے برآمد،تفصیلات کے مطابق امتیاز عرف لمبی مویشی چور گینگ نے سرکل بورے والا،غازی آبادمیں مویشی چوری کی وارداتیں کر کے دھوم مچائی ہوئی تھی ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک ملنے پر ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل زبیر لودھی اور چوکی انچارج نثار بوٹا شہید خالد محمود اے ایس آئی نے کئی دنوں کی کوشش کے بعد گزشتہ روز (لمبی مویشی) چور گینگ کے سرغنہ امتیاز عرف لمبی اور اس کے ساتھی یٰسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مختلف وار داتوں میں چوری کئے گئے 35 بکرے مالیتی 4لاکھ40ہزار روپے برآمد کرنے کے علاوہ ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے بورے والا سرکل کے علاوہ ضلع ساہیوال کی حدود میں بھی مویشی چوری کی وارداتیں کر رہے تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج سے کم نہ تھی۔