تھانہ سٹی پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی گینگ گرفتار کر لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ سٹی پولیس بورے والا کی کاروائی،ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل ذیشان عرف شانی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار،لوٹا ہوا سامان،نقدی اور بھاری اسلحہ بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی قیادت میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک جرائم پیشہ افراد پر مشتمل سنگین وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی گینگ کے سرغنہ شانی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے نقدی،موٹر سائیکلیں،لیپ ٹاپ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ بورے والا سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی ڈکیتی،چوری،راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔