تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔ احسان اللہ چیمہ

بورے والا(محمد شیر خاں کھچی سے)پاکستان کے 70 واں یوم آزادی کی تقریب دی سپرٹ سکول بورے والا کے زیر اہتمام منعقد ہوئی،تخلیق پاکستان سے تجدید پاکستان کا سفر،آزادی کے پرچم تلے سپرٹ سکول میں رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا جس میں بچوں نے وطن سے محبت کے پھول،ملی نغموں،تقاریر اور دل کش ٹیبلوز کی صورت میں پیش کیئے تقریب کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے آخر میں چیئرمین سپرئیر کالج،دی سپرٹ سکول اور ریسورس اکیڈمیاں احسان اللہ چیمہ نے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دے تاکہ وطن کی ترقی میں تعلیم کو ایک حل قرار دیا تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ناممکن ہے ڈائریکٹر ظل حسنین چوہدری،پرنسپل دی سپرٹ سکول امجد علی بھٹی،پرنسپل سپرئیر کالج میاں آصف سردار،علی حسن چوہدری اور دیگر نے شرکت کی دریں اثناءجشن آزادی کے سلسلہ میں سپیرئیر گروپ آف کالجز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدرات پرنسپل میں آصف سردار نے کی اس موقع پر طلباءو طالبات نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے طالبات نے تاریخ پاکستان کے واقعات کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف قسم کے ماڈل پیش
کیئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے