تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف،ڈی پی آئی سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے چیف ایگزیکٹو تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی،ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کو ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ صوبے کے150تعلیمی اداروں میں مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے طلباءو طالبات کو منشیات سپلائی کرکے انہیں نشے کا عادی بنایا جا رہا ہے اور ان تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے کالعدم تنظیموں کے ذریعہ اب نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنا کر اُنکی اخلاقیات تباہ کرنے کی مذموم کوششیں شروع کر دی ہیں جو کہ ہمارے معاشرے کے نازک حصے پر ایک کاری ضرب لگانے کا تشویشناک اور ناپاک منصوبہ ہے رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پنجاب میں چند کالعدم تنظیمیں پابندی کے باوجود اپنی منفی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور طلباءتنظیموں میں شامل ہو کر یہ اپنے مقاصد حاصل کر رہی ہیں اس رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری سکولز پنجاب نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں اس ناپاک منصوبے کے حوالہ سے ایک موثر اور جامع رپورٹ تیار کرکے فوری ارسال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے