تعلیمی اداروں میں جدید کمپیوٹر لیب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔وقاص رشید
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جدید کمپیوٹر لیب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،کمپیوٹر لیب میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلباء و طالبات تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور آج کے دور میں کمپیوٹر سے معلومات تک رسائی کے بغیر تعلیم کا حصول ناممکن ہے بچوں کے چاہئے کہ وہ تعلیمی اداروں میں دی جانے والی اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس بورے والا میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کے بعد طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر،ایس این اے وہاڑی خرم سلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد مظفر خاں اور پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین بھی موجود تھے۔