ترکی میں الغازی ٹریکٹرز کے آفٹر سیلز کیٹیگری میں عمران ستار کی پہلی پوزیشن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)استنبول ترکی میں الغازی ٹریکٹرز کے آفٹر سیلز کیٹیگری میں بورے والا کے چوہدری عمران ستار نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،تفصیلات کے مطابق الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی طرف سے ترکی کے شہر استنبول میں سالانہ ڈیلر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے ڈیلرز نے شرکت کی اس کنونشن میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے الغازی ٹریکٹرز کے ڈیلر برائے چیچہ وطنی منٹگمری ٹریکٹرز کے سی ای او چوہدری عمران ستار نے آفٹر سیلز سروس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اطہر زبیر جنرل مینجر کوالٹی الغازی ٹریکٹرز نے چوہدری عمران ستار کو اعلی کارکردگی ایوارڈ کی شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے