ترکیہ اور شام میں آنے والا زلزلہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔سردار خالد محمود ڈوگر

بورے والا(آفتاب نذیر سے)مسلم لیگ(ن) کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والا زلزلہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے جس سے پوری دنیا غم میں مبتلا ہے ہزاروں افراد کی اموات سے پاکستانی قوم دل گرفتہ ہے ایسے سانحات پر ہمیں توبہ کا رستہ اختیار کرنا چاہیئے اس قدرتی آفت سے لاکھوں ترک عوام اور شام کے مسلمانوں پر قیامت صغری برپا ہوئی ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک جاں بحق افراد کی بخشش فرمائے اور انکے خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے