ترقی یافتہ ملک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔مسعود عابد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ کمپین آرگنائزر الف اعلان مسعود عابد رشید نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ معاشرہ اور ترقی یافتہ ملک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم دینا بہت ضروری ہے اس وقت کروڑوں بچے گھروں میں بیٹھے ہیں ان کو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ترقی یافتہ ممالک کی طرح والدین طالب علموں اور اساتذہ کی مثلث ہونی چاہئے تاکہ بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہو اور مقامی کمیونٹی ہی اس سارے نظام کی ذمہ دار ہونی چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الف اعلان کے زیراہتمام 287ای بی میں منعقدہ آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایس ڈبلیو سی ڈی ایس محمد شیر خاں کھچی نے کہا کہ جب تک عوام تعلیمی مسائل کے حل کی ذمہ داری نہیں لیتی گورنمنٹ کچھ نہیں کر سکتی عوام کی گفتگو کا محور تعلیم ہونا چاہیے جبکہ اپنی ملاقاتوں میں لوگوں کی گفتگو اس سے کم اہمیت والے مسائل پر ہوتی ہے اس موقع پر رب نواز،کونسلر محمد یونس، عمیر انور،کالی جوئیہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے