تربیت کے بغیر علم کا حصول ممکن نہیں بلکہ تربیت کے بغیر تعلیم مسائل کا باعث بنتی ہے ۔ سہیل صابر چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیف پولیس کو آرڈینٹر ضلع وہاڑی سہیل صابر چوہدری نے کہا ہے کہ تربیت کے بغیر علم کا حصول ممکن نہیں بلکہ تربیت کے بغیر تعلیم مسائل کا باعث بنتی ہے،نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو جواں جذبوں کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پوری تندہی سے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا،جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ علم کے بغیر ممکن نہیں اساتذہ اپنے رویوں سے نئی نسل کی تعلیم و تربیت اس انداز سے کریں کہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں،اساتذہ کے رویوں کی جھلک انکے زیر تعلیم بچوں پر عیاں ہوتی ہے،سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائیویٹ سیکٹر کے مقابلہ میں سہولتوں اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں خلوص نیت سے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 441ای بی عظیم آباد میں زیر تربیت ایجوکیٹرز کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مردانہ چوہدری سعید احمد،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ عابدہ اسلام،پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،ممتاز ماہر تعلیم(ر)پروفیسر جاوید اقبال خاں،ہیڈ مسٹریس صدف نذیر،ہیڈ ماسٹر 461ای بی چوہدری ظفر اقبال،ہیڈ مسٹریس صائمہ اسحاق،پروفیسر نورین ظفر،ماسٹر ٹرینر مسز زریں گیلانی اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر خوبصورت ماڈل تیار کرنے والی سیکشن اور ایجوکیٹرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ تربیت مکمل کرنے والے تمام میل اور فی میل ایجوکیٹرز میں بھی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے