تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے مبینہ بدسلوکی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی ڈاکٹر سے مبینہ بدسلوکی اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے نام نہاد سوشل ورکر مسماة مسرت عرف بے بی اس کی ساتھی کاشی اور پانچ نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب 10بجے ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹر عدنان ضیاءاللہ اور لیڈی ڈاکٹر مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف تھے کہ اچانک مسماة مسرت عرف بے بی مسماة کاشف عرف کاشی،غضنفر علی سکنہ مجاہد کالونی اپنے چار پانچ نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں گھس آئے اور ڈاکٹروں کو غلیظ گالیاں دینے کے علاوہ دھکے دینا شروع کر دیئے جس سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ملزمہ مسرت بے بی جس کے بیٹے عادل رضا کی انگلی پر فائر لگا تھا اپنی مرضی کے مطابق میڈیکل رزلٹ دینے کا مطالبہ کر رہی تھی جو نہ ملنے پر اس نے موبائل فون پر کال کر کے مشٹنڈوں کو بلوانا شروع کر دیا اور ہسپتال میں افرا تفری مچانے کے علاوہ لیڈی ڈاکٹر کو بھی گالیاں دیں اور کار سرکار میں مداخلت کر کے ہسپتال میں ہنگامہ کھڑا کر دیا پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے ڈاکٹر عدنان ضیاءاللہ کی مدعیت میں زیر دفعہ 34،186،506 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے