تحصیل کونسل بورے والا کی نیلام کمیٹی نے مزید 53 دوکانیں نیلام کر دیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل کونسل بورے والا کی نیلام کمیٹی نے مزید 53 دوکانیں نیلام کر دیں،قبل ازیں 38 دوکانوں کی نیلامی مکمل ہو چکی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید (تمغہ بسالت) کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل بورے والا کامران بشیر ڈوگر کی سربراہی میں نیلام کمیٹی نے بذریعہ نیلام عام تحصیل کونسل کی ملکیتی مزید 53 دوکانوں کی نیلامی کا عمل بھی گذشتہ روز مکمل کر لیا گیا تحصیل کونسل کی حدود میں کل 91 دوکانوں کی نیلامی کا عمل گذشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا جسکے تحت پہلے مرحلے میں 38 دوکانیں نیلام کی گئیں ان سرکاری دوکانوں کے انتہائی معمولی کرایہ کی مد میں سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا جبکہ موجودہ نیلامی میں مارکیٹ کے مطابق نیلامی کے ذریعے کرایہ پر دی جانے والی ان دوکانوں سے تحصیل کونسل کو ماہانہ لاکھوں روپے کی اضافی آمدن ہو گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے