تحصیل صدر نے بورے والا میں پارٹی کا جس طرح جنازہ نکالا ہے وہ پارٹی قیادت اور کارکنان پر عیاں ہے ۔طاہر سلیم چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی سٹی بورے والا کے صدر طاہر سلیم چوہدری،جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی،سابق صدر پیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر،تحصیل صدر غلام حیدر جٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالستار،ضلعی سنیئر نائب صدر بشیر احمد باجوہ اور سیکرٹری اطلاعات بدر منیر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں تحصیل صدر پی پی پی احسن سردار بھٹی کی طرف سے پارٹی کے صوبائی صدر مخدوم احمد محمود اور صوبائی راہنما عبدالقادر شاہین پر لگائے جانے والے الزامات پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے اُنکے الزامات کو انتہائی گھٹیا اور شرمناک قرار دیا ہے تحصیل صدر نے بورے والا میں پارٹی کا جس طرح جنازہ نکالا ہے وہ پارٹی قیادت اور کارکنان پر عیاں ہے انہوں نے آج تک پارٹی کو وارڈ کی سطح تک منتظم نہیں کیا سابقہ الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں اُنکی عدم دلچسپی اور ہٹ دھرمی نے جہاں پارٹی کو شرمناک شکست سے دوچار کروایا وہاں پارٹی کارکنان کے جذبات کا بھی جنازہ نکال دیا ہے تحصیل صدر اپنے ذاتی تنخواہ دار ملازمین پر مشتمل سٹی تنظیم بنوانا چاہتے تھے لیکن پارٹی قیادت نے کارکنان اور سنیئر عہدیداران کی مکمل مشاورت کے بعد نئی تنظیم کا اعلان کرکے کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قیادت کی طرف سے سٹی تنظیم کی جو نئی ذمہ داریاں ہمیں سونپی گئی ہیں ہم اُنکی توقعات پر پورا اُتریں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین آصف علی زرداری،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مخدوم سید احمد محمود،صوبائی راہنما عبدالقادر شاہین،ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں اور دیگر پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد اس سٹی تنظیم کے تحت بورے والا میں وارڈ کی سطح تک پارٹی کو منتظم کرکے آئندہ الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کی راہ ہموار کریں گے اور بورے والا کو پیپلز پارٹی کا منی لاڑ کانہ ثابت کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے