تحریک لبیک یارسول اللہ کے سینکڑوں کارکنان کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سینکڑوں کارکنان کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری،دہلی ملتان روڈ پر پی آئی لنک کینال کے پل پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بند کر دیا گیا،عاشقان رسول ﷺجماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما عالم دین سید محمد محفوظ الحق شاہ، پیر سید اقبال شاہ،تحریک کے متحرک راہنما محمدیعقوب شاہدمحمدی سیفی،اظہار الحق شاہ،رانا نصر اللہ خاں،نائب امیر تحصیل عمران علی سیفی،ناظم اعلیٰ محمد اعجاز بھٹی،علامہ سراج دین،پی ٹی آئی کے راہنماﺅں چوہدری اعجاز اسلم،احسن سردار بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے قائد کا حکم ہے دریں اثناءالعزیز سپر مارکیٹ کے تاجروں نے فیض آباد دھرنا کے حق میں مارکیٹ بند کر کے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت کامران بھٹی،عدنان گجر،عمران الرحمان،ظہیر احمد گجر،رانا حیدر و دیگر نے کی انہوں نے پریس کلب بورے والا کے باہر لبیک یا رسول ﷺ کے نعرے لگائے دھرنا میں شہریوں کی طرف سے دھرنا کے شرکاءکیلئے پھل،ڈرائی فروٹ اور لنگر وسیع مقدار میں پہنچایا جا رہا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے