تحریک لبیک کا مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک جنوبی پنجاب کے ناظم اعلی پیر محسن فرید چشتی،امیدوار قومی اسمبلی رانا نصراللہ خاں اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر کی زیر قیادت مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی عارف بازار اور گول چوک کے رستے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک پر 14 جماعتیں مسلط ہیں جنہوں نے ملکر اس ملک کے ہر فرد سے دو وقت روٹی بھی چھین لی ہے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،کسانوں کے پیکیج کو ختم کرنا،آٹے کیلئے لمبی قطاریں لگوانا اور ہر چیز کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنا موجودہ حکومت کا قہر ہے ملک کا ہر شہری جب ان ظالم حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نہیں نکلے گا اس مافیا سے جان نہیں چھوٹے گی تحریک لبیک عوام کے حقوق کیلئے میدان عمل میں نکل چکی ہے اب اگر مہنگائی کا خاتمہ نہ ہوا تو تحریک لبیک کا ہاتھ ہو گا اور ظالم حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے