تجاوزات شہر کا اہم مسئلہ ہے جو شہریوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ کے علاوہ شہر کی خوبصورتی پر بھی بدنما داغ ہے۔میاں خالد حسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بلدیہ بورے والا کی اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی کے چیئرمین میاں خالد حسین نے کہا ہے کہ تجاوزات شہر کا اہم مسئلہ ہے جو شہریوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ کے علاوہ شہر کی خوبصورتی پر بھی بدنما داغ ہے شہر سے تجاوزات کے مرحلہ وار خاتمہ کیلئے تاجروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے تا کہ اس اہم مسئلہ کو میونسپل انتظامیہ تاجروں سے ملکر حل کرے تجاوزات کا خاتمہ ہر بازار سے یقینی بنایا جائے گا جس میں کوئی رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر آپریشن کرنا ہے تو بلاتفریق ہو تجاو زات نہ صرف شہریوں کے مسائل میں اضافے کا سبب ہیں بلکہ یہ تاجروں کے لیے بھی ایک حل طلب مسئلہ ہے تاجر برادری تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلدیہ سے مکمل تعاون کرے گی تاجروں نے جوئیہ روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کو بھی ایک اہم مسئلہ قرار دیا اس موقع پر چیف آفیسر راﺅ محمد علی،ارکان کمیٹی سردار راشد عظیم،محمد جمیل شاہد،رانا محمد ارشاد،رانا مظہر مختار،سابق ممبر تحصیل کونسل مبارک علی چیمہ،صدر کریانہ ایسوسی ایشن راﺅ نور محمد اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد یاسین بھٹی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے