تبلیغی مرکز میں موجود مزید دو افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق ہو گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تبلیغی مرکز میں موجود مزید دو افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق ہو گئی،دونوں کا تعلق “کے پی کے” سے ہے،51 افراد کو رزلٹ نیگٹیو آنے کے بعد قرنطینہ سنٹر ملتان روانہ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز بورے والا قرنطینہ کئے گئے مزید 27 افراد کے ”کورونا“ ٹیسٹ کی رپورٹ منظرعام پر آ گئی جسکے مطابق دو افراد احسان اللہ اور آغا گل میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق ہو گئی قبل ازیں دو مرحلوں میں تبلیغی جماعت کے 36 افراد کے ”کورونا“ ٹیسٹ کروائے گئے تھے جسکے مطابق ان میں سے 10 افراد میں ”کورونا“ کی تصدیق ہو گئی تھی ”کورونا“ میں مبتلا 10 افراد کو ڈی ایچ کیو وہاڑی جبکہ دو افراد کو ٹی ایچ کیو بورے والا کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی 51 افراد جن میں ”کورونا“ کی تصدیق نہ ہو سکی انہیں آج ایک بس کے ذریعے قرنطینہ سنٹر ملتان منتقل کر دیا گیا بورے والا میں ابھی تک ”کورونا“ کا کوئی بھی لوکل کیس سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے