تبدیلی سرکار کے اپنے نمائندوں نے پیرا شوٹر امیدوار کو ریجیکٹ کر دیا ہے۔چوہدری ساجد شریف
بورےوالا(ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنماء چوہدری ساجد شریف آرائیں نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا کہ تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ہے،تبدیلی سرکار کے اپنے نمائندوں نے پیرا شوٹر امیدوار کو ریجیکٹ کر دیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی جیت سے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مزید تقویت ملی ہے اب گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کی ضرورت ہے اگلے دھکے میں اس جعلی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا چوہدری ساجد شریف آرائیں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ڈی ایم اس جعلی حکومت کو مزید اپ سیٹ کرے گی آئی ایم ایف کے ایجنڈے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہئے تھا جو آج کے سینٹ الیکشن میں ہوا ہے۔