تبدیلی سرکار نے مزدوروں کو نوکریوں سے فارغ کر کے انکے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ۔کامران گھمن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی و تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار جماعت ہے اس نے آئین میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو قانون سازی کر کے یقینی بنایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی کے موقع پر ایک خصوصی بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے لاکھوں نئی نوکریاں دینے کے جھوٹے وعدے کر کے ملک میں لاکھوں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر کے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں آج مزدوروں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے آج کے روز 1884 میں شگاگو کے مزدوروں نے اپنے حقوق مانگے تو سرمایہ داروں نے ان کو خون میں نہلا دیا آج کے روز مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مزدوروں کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہم مزدوروں کی اس سرخ اور عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں چوہدری کامران یوسف نے کہا کہ ”کورونا“ سے بچاو کیلئے کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور انکے گھرانے فاقہ کشیوں پر مجبور ہیں حکومت فوری طور پر انکے گھروں میں راشن پہنچائے اور مزدوروں کو اپنے اداروں سے نکالنے کر بے روز گار کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے