تابندہ سکول کے طالبعلم شازل مقصود نے مڈل کے امتحان میں میدان مار لیا،پنجاب میں پہلی پوزیشن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان نتائج میں بورے والا نے پھر میدان مار لیا،ڈی سٹی آف ایجوکیشن کے طالبعلم شازل مقصود نے 496 نمبر لیکر پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مڈل سٹینڈرڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جسکے مطابق “دی سٹی آف ایجوکیشن” بورے والا کے تعلیمی ادارے ” تابندہ ماڈل ہائی سکول ” کے طالبعلم شازل مقصود نے 500 میں سے 496 نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی واضح رہے تابندہ ماڈل سکول ہر سال مڈل اور میٹرک کے امتحانات میں ناصرف ملتان بورڈ بلکہ صوبے بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتا آ رہا ہے اس شاندار کامیابی پر مقامی سیاسی و سماجی،مذہبی،تعلیمی،کاروباری اور دیگر حلقوں نے سکول کے پرنسپل میاں محمد نعمان،سکول کے سٹاف اور شازل مقصود کو مبارک باد دی ہے۔
