بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے درندوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ حافظ ابوسفیان حنفی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے لاہوربم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے درندوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے دہشت گردی،انتہاءپسندی کےخلاف پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے ان کو سرعام پھانسی دی جائے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے