بی ٹی ایم کرکٹ کلب کا خصوصی اجلاس زیر صدارت میاں حفیظ الرحمان منعقد ہوا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بی ٹی ایم کرکٹ کلب کا خصوصی اجلاس زیر صدارت میاں حفیظ الرحمان منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کے ارکان کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے کھلاڑی گلریز صدف کی پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندر میں انتخاب پر مبارکباد دی گئی اور اظہار تشکر کیا گیا اور اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا اور دعا بھی کی گئی کہ میچز کے دوران اچھی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں جبکہ گلریز صدف کی طرف سے تمام کھلاڑیوں کو کلر کٹ کا تحفہ دیا گیا۔