بیکری مالک اور بلڈنگ مالکان کے مابین کرایہ کا تناظر پر اندھا دھند فائرنگ،ایک نوجوان شدید زخمی

بورے ولا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بیکری مالک اور بلڈنگ مالکان کے مابین کرایہ کا تنازعہ،لنک جوئیہ روڈ پر دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ،ایک راہگیر شدید زخمی،فائرنگ سے بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے،پولیس نے فریقین کے پانچ سے زائد افراد گرفتار کر لئے،تفصیلات کے مطابق مقامی پی ٹی آئی راہنماء عاقب جاوید بھٹی نے اپنے بھٹی پلازہ میں شاہد غلام رسول نامی شخص کو 5 سالہ معاہدے کے تحت بیکری کیلئے بلڈنگ کرایہ پر دے رکھی تھی بیکری مالکان کی جانب سے بروقت کرایہ ادا نہ کرنے پر انکے مابین تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز بلڈنگ کے مالکان نے بیکری کو تالہ لگا دیا آج بیکری مالک اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور بیکری کا تالہ کھولنے کی کوشش کی تو بلڈنگ مالک کے بھائی شاہد بھٹی نے مداخلت کی جس پر انہوں نے شاہد بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جسکے بعد بلڈنگ مالک عاقب جاوید بھٹی اور شاہد وغیرہ نے بیکری پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اسکے جواب میں بیکری مالکان بھی فائرنگ کرتے رہے فائرنگ کے نتیجہ میں نواحی گاﺅں 102 (ای بی) کا راہگیر نوجوان جنید شدید زخمی ہو گیا جبکہ بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے فائرنگ کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا جس سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کے پانچ سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا زخمی نوجوان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے