بہت جلد ضلع بھر کی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگی۔اعجاز اسلم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما چوہدری اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب دیگر پارٹیوں کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں بہت جلد بورے والا سمیت ضلع بھر کی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگی پارٹی عہدیداران کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وارڈ اور یوسی کی سطح پر پارٹی کو مذید منظم کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں الیکشن بہت قریب ہیں اس لیے ہمیں الیکشن کی تیاری کرنا ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی بورے والا کے صدر ملک فاروق احمد اعوان،ملک امتیاز احمد،ملک محمد سرور اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے