بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے پر ضلع وہاڑی ملتان ڈویژن میں سرفہرست ہے۔وقاص رشید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے پر ضلع وہاڑی ملتان ڈویژن میں سرفہرست ہے،ضلع وہاڑی میں کل 412 بھٹہ جات ہیں جن میں سے 376 بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے ہیں مزید 04 بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی جاری ہے،ضلع وہاڑی میں کل 32 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونا باقی ہیں تحصیل میلسی میں کل 101 بھٹو ں میں سے 16،تحصیل بورے والا میں 161 میں سے 10 اور تحصیل وہاڑی میں 150 بھٹوں میں سے 6 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونا باقی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ بھٹہ مالکان باقی رہ جانیوالے بھٹہ جات کو جلد از جلد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں انسداد سموگ کی روک تھام اولین ترجیح ہے سموگ انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے انسانی زندگیوں کو صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر ممکن اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے