بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کر کے فی میل ٹیچرز نے روشن مثال قائم کر دی

بورے والا(محمد شیر خان کھچی سے)بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کر کے فی میل ٹیچرز نے تعلیمی میدان میں روشن مثال قائم کر دی،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز انصاف آفٹرنون ایلیمنٹری سکول 50(کے بی) کی ہیڈ مسٹریس رخسانہ منیر و دیگر معلمات نے فروغ تعلیم کے سلسلہ میں گاؤں ہذا کی غریب نادار بچیوں کو نویں اور دسویں کلاس کیلئے مفت تعلیم فراہم کر کے تعلیمی میدان میں خوبصورت مثال قائم کر دی زیر تعلیم طالبات کا نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات میں سائنس مضامین کے ساتھ پرائیویٹ داخلہ ہیڈ مسٹریس رخسانہ منیر نے اپنی مدد آپ کے تحت بھجوایا جس کے بعد طالبات نے اے گریڈ میں نمبرز لیکر نمایاں کامیابی حاصل کی ان میں دہم کلاس کی طالبات نے صائمہ ذوالفقار نے 1100 میں سے 848،سکینہ نور حسن نے 815 اور شاہدہ بشیر نے 700 جبکہ نویں کلاس کی طالبات علینہ اسلم نے 505 نمبروں میں سے 343،آمنہ اشرف نے 324 اور ثانیہ نے 263 نمبر حاصل کیے دیگر طالبات نے بھی امتحانات میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی سمیٹی گاؤں ہذا کے معززین اور طالبات کے والدین نے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر ہیڈ مسٹریس رخسانہ منیر و دیگر معلمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا ہے واضح رہے مذکورہ گاؤں 50(کے بی) میں بچیوں کی تعلیم کیلئے صرف مڈل تک سرکاری سکول قائم ہے مقامی شہریوں اور سماجی تنظیم کے صدر محمد شیر خان کچھی،ملک عاشق لنگڑیال،محمد اسلام ہانس،محمد شریف اور دیگر نے کہا کہ اگر سکول کو میٹرک تک اپ گریڈ کر دیا جائے تو سینکڑوں طالبات اس سے مستفید ہونگی گرلز ہائی سکول دور دراز علاقوں میں ہونے کی وجہ سے گاؤں کی سینکڑوں بچیاں تعلیم کے زیور سے محروم رہ جاتی ہی۔