بورے والا ہر لحاظ سے ضلع بننے کی اہلیت کا حامل تاریخی شہر ہے۔عامر ہاشمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)برگیڈئیر (ر) عامر عاشمی نے کہا ہے کہ بورے والا ہر لحاظ سے ضلع بننے کی اہلیت کا حامل تاریخی شہر ہے،تعلیم،کھیل،کاروبار،آبادی اور دیگر حوالوں سے یہ شہر ضلع کے معیار پر پورا اترتا ہے،مقامی لوگوں کی ضلع بناﺅ کے حوالہ سے کی جانے والی کوشش اور جدوجہد قابل ستائش ہے جبکہ حکومتی سطح پر اس مطالبہ کی تکمیل کیلئے ناصرف پاکستان میں رہنے والے بوریوالیئنز بلکہ دیگر بیرون ممالک میں موجود بورے والا کے وہ لوگ جنکی رسائی اعلیٰ حکومتی شخصیات تک ہے وہ اسکو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہونگے،اپنے ارادوں کو مضبوط رکھیں اور منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں ”انشاء اللہ بن کے رہے گا ضلع بورے والا“،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ضلع بناﺅ تحریک کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت دبئی میں مقیم بورے والا کے نوجوان شہزاد قیصر کھوکھر نے کی جبکہ تقریب سے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنونیئر عبدالرﺅف چوہدری،سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،سابق صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر،صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکرٹری ”ایمرا“چوہدری اصغر علی جاوید،معروف شاعر ضعیم الرشید،سماجی شخصیت سید سلیم حسین شاہ اور محمد افضل یوگی نے بھی خطاب کیا تقریب میں سماجی راہنماء سید سجاد حسین بخاری،چوہدری بلال منیر،چوہدری عدنان اشرف گجر،چوہدری نعیم احمد کاہلوں،چوہدری ناصر ستار،چوہدری ندیم احمد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے