بورے والا کے حلقوں میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔چوہدری نذیر احمد جٹ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بہت مفید رہی،وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورے والا کو ضلع بنائے جانے کے علاوہ بہت سے میگا پراجیکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ہم نے 18 ارب روپے کے میڈیکل سٹی منصوبہ کیلئے اراضی،گورنمنٹ کالج بورے والا کو یونیورسٹی کا درجہ دینے،زرعی یونیورسٹی کیمپس کے 60 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر کے اسے مکمل یونیورسٹی بنانے،شہر میں نکاسی آب کے جاری منصوبے کی تکمیل،پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر سپلائی لائینیں،نئے ٹیوب ویل،40 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس،تمام تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تجاویز اور مطالبات پیش کئے تھے جو انہوں نے پورے کرنے کا وعدہ کر لیا ہے ان منصوبوں میں میڈیکل سٹی کا سنگ بنیاد اور بورے والا کو ضلع بنانے کے دیرینہ مطالبے کو بھی منظور کر لیا ہے جسکا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم اپنے دورہ بورے والا کے دوران کریں گے بورے والا بس سٹینڈ بھی بہت جلد شہر سے باہر منتقل ہو جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے سابق ضلعی صدر چوہدری مختار احمد جٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 162،163 اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں کسی کی بے جا مداخلت نہیں ہو گی ترقیاتی منصوبے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ ہم سے مشاورت کرنے کی پابند ہو گی انہوں نے کہا کہ قبرستان اور محکمہ نہر کی جگہ پر قبضہ کرنے والوں کے سر پر نااہلی کی جو تلوار لٹک رہی ہے اس میں بھی عوام کو جلد خوشخبری ملے گی میرے خلاف اے پی سی کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا اور آئندہ بلدیاتی الیکشن جو اپریل میں متوقع ہیں اس میں امیدوار ہماری مشاورت سے سامنے آئیں گے جو ابھی سے خود کو میئر یا تحصیل ناظم کا امیدوار ظاہر کر رہے ہیں وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے جب تک پارٹی کسی کا فیصلہ نہیں کر لیتی کوئی بھی شخص ازخود امیدوار نہیں بن سکتا اب ذاتی مفادات کی بجائے عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی مفاد کی سیاست ہی چلے گی کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو پی ٹی آئی قبول نہیں کرے گی ہم نے پہلے بھی خالصتاََ عوامی مفاد کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی پارٹی ورکرز کے ساتھ ملکر مفاد عامہ کیلئے کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے