بورے والا کی نکاسی آب کا منصوبہ بہت جلد مکمل ہو گا۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ بورے والا کی نکاسی آب کا منصوبہ بہت جلد مکمل ہو گا جس کیلئے خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے،شہریوں کے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں آرتھوپیڈک سرجن کی جلد عارضی یا مستقل تعیناتی بھی یقینی بنائی جائے گی،حکومت عوام کو صحت کی تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں کی دوکانوں کے مسئلہ کے حل میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کروا دیا ہے جبکہ شہر کی بیوٹیفیکیشن اور دیگر ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بھی تیز کیا جا رہا ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور انکی دہلیز پر مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے