بورے والا کی خوبصورتی کو بہت جلد شہریوں کے تعاون سے بحال کیا جائے گا۔عادل عمر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ نے کہا ہے کہ شہر کو تجاوزات اور گندگی سے پاک کرنے کے علاوہ خستہ حال سڑکوں کی مرمت،پارکوں اور سٹیڈیم کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ماسٹر پلان پر عمل شروع کر دیا گیا ہے تمام علاقوں کی مرحلہ وار صفائی کے ساتھ کوڑا کرکٹ ختم کرنے کیلئے 40 سینٹری ورکرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ملتان روڈ پر شہر کے داخلی راستے پر سڑک کے دونوں جانب پڑے کوڑے کے ڈھیر ختم کر کے گرین بیلٹس تیار کی جائیں گی شہر کی تمام سڑکوں کے گرد اور گرین بیلٹس پر پانی کے باقاعدہ چھڑکاؤ کیلئے فائر بریگیڈ کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے سٹیڈیم روڈ کے دونوں جانب دیواروں پر دیدہ زیب پینٹنگز کے ساتھ اس ایک رول ماڈل بنایا جائے گا جبکہ کالج روڈ سے سڑکوں کا کارپٹ پیچ ورک بھی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے اس پیچ ورک میں وہاڑی بازار سے گول چوک اور عارف بازار لاری اڈا تک تمام سڑکوں کے علاوہ ملتان روڈ سبزی منڈی سے لاہور روڈ فوارہ چوک تک ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی کارپٹ مرمت کا کام آئندہ 15 روز تک مکمل کر لیا جائے گا اور شہر کی خوبصورتی کو بہت جلد شہریوں کے تعاون سے بحال کیا جائے گا۔