بورے والا کو ضلع نہ بنایا گیا تو لاکھوں شہری سڑکوں پر آ کر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہونگے۔محمد ریاض یوگی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا ضلع بناﺅ تحریک کے حوالہ سے پاکستان ”یوگا کونسل“ کے زیر اہتمام ریلی،ریلی میں کھلاڑیوں اور نمائندہ شخصیات کی بھرپور شرکت،شرکاء نے ضلع بناﺅ کے حوالہ سے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے،تفصیلات کے مطابق بورے والا ضلع بناﺅ تحریک زور پکڑ گئی کھلاڑی بھی تحریک کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے پاکستان ”یوگا کونسل“ کے پیٹرن انچیف محمد ریاض یوگی کی قیادت میں قائد اعظم سٹیڈیم سے کھلاڑیوں اور نمائندہ شہریوں نے بورے والا کو ضلع بناﺅ کے حوالے سے ایک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ”بورے والا ضلع بناﺅ“ کے حق میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے ریلی گول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں محمد ریاص یوگی،گلوبل یوتھ آرگنائزیشن کے بانی سید سجاد حسین بخاری،تحریک انصاف کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،سیکرٹری گڈ گورننس ضلع وہاڑی عبدالرﺅف چوہدری،سابق کونسلر سردار راشد عظیم،سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغر علی جاوید،سید زاہد حسین مشہدی،سینئر ہاکی پلیئر شیخ محمد اسلم،طاہر نذیر بھٹی،چوہدری محمد خالد اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد آبادی کا یہ شہر ہر لحاظ سے ضلع کے معیار پر پورا اترتا ہے اور اگر اس شہر کو ضلع نہ بنایا گیا تو لاکھوں شہری سڑکوں پر آ کر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہونگے وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر بورے والا کو ضلع بنا کر ساہیوال ڈویژن میں شامل کرنے کا اعلان کریں ورنہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں یہ تحریک حکمران جماعت کی مخالفت میں تبدیل ہو جائے گی۔