بورے والا کو ضلع بنا کر علاقہ کے لاکھوں افراد کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔اعجاز سلطان،خالد نثار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی کے راہنماء بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے کہ بورے والا کو ضلع بنا کر علاقہ کے لاکھوں افراد کی محرومیوں کو دور کیا جائے،بورے والا شہر اور اس کے لاکھوں مکینوں کے ساتھ 1974 سے لے کر آج تک زیادتی ہوتی آئی ہے بورے والا آبادی کے لحاظ سے پنجاب کا 13 واں بڑا شہر ہے ضلع وہاڑی کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کے ساتھ ساتھ اسے ”دی سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس“ کا درجہ بھی حاصل ہے پنجاب کی واحد تحصیل ہے جسے میونسپل کارپوریشن بنایا گیا ہے جبکہ ملتان ڈویژن کی واحد تحصیل ہے جہاں پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیمپس قائم ہے ملتان کے بعد سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی اس تحصیل کا روشن باب ہے زرعی آلات تیار کرنے کے سب سے بڑی صنعت بھی اس شہر کی پہچان ہے سب سے بڑی غلہ منڈی بھی اسی تحصیل کا اعزاز ہے ملتان ڈویژن کی واحد تحصیل ہے جہاں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے اس لیے اب وقت آن پہنچا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بورے والا کو بھی فوری طور پر ضلع کا درجہ دے کر اس علاقہ کے عوام کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کریں گگو منڈی،ماچھیوال اور لڈن کو تحصیل کا درجہ دیکر اس ضلع کو ساہیوال ڈویژن میں شامل کیا جائے تا کہ یہ علاقے بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہو سکیں اور یہاں آباد لاکھوں افراد کی پریشانیوں اور محرومیوں کا ازالہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو ان علاقوں سے طویل سفر کے بعد اپنے ضروری کاموں کے سلسلہ میں وہاڑی اور ملتان جانا پڑتا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو اس زحمت سے نجات دلائی جائے بورے والا کو ضلع کا درجہ دیا جائے تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے