بورے والا کو ضلع بنانے کیلئے تمام تنظیموں کو متحد ہو کر منظم جدوجہد کرنی چاہیے۔چوہدری علی رضا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نوجوان سیاسی و سماجی راہنما چوہدری علی رضا آرائیں نے کہا ہے کہ بورے والا کو ضلع بنانے کیلئے تمام سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیموں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جس طرح قومی اسمبلی کے فلور پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں نے بورے والا کو ضلع بنانے کا مطالبہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اس طرح دوسرے سیاسی راہنما اور تنظیموں کے عہدیداران بھی بھرپور انداز میں آواز بلند کر رہے ہیں اسی طرح بورے والا سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں بسنے والے بوریوالینز بھی بڑھ چڑھ کر اس تحریک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ان کا جذبہ بھی حوصلہ افزاء ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیاسی و سماجی راہنما چوہدری علی رضا آرائیں نے کہا کہ تمام لوگ اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر بورے والا کو ضلع بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اس میں انشاء اللہ جلد ہی کامیابی حاصل ہو گی۔