بورے والا کرکٹ چیمپئین شپ میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کرکٹ چیمپئین شپ کے سلسلہ میں کواٹر فائنل میچ بی ٹی ایم کرکٹ کلب اور زاہد کرکٹ کلب گگو کے مابین قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا گیا،بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،96 رنز کے مجموعی اسکور پر زاہد کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے،محمد عمران اور عبدالمنان نے بالترتیب 33 اور 23 رنز بنائے،بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے انجم نوید نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 16 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ کپتان فرخ رامے نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جواب میں بی ٹی ایم کرکٹ کلب نے مطلوبہ سکور کے 17 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ کو 8 وکٹوں سے جیت لیا بی ٹی ایم کرکٹ کلب کی طرف سے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے اور عمر رمشی نے 22 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا زاہد کرکٹ کلب کی طرف سے جمشید نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے سرپرست ڈاکٹر شاہد صدیق نے رواں سیزن میں ٹیم کی مسلسل شاندار کامیابیوں پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے کیلئے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر بی ٹی کرکٹ کلب کے صدر میاں حفیظ الرحمن اور بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے سابقہ سینئر کھلاڑی مہر محمد وکیل رضوان نے بھی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔