بورے والا کا بچہ بچہ اپنے شہر کو ضلع کا درجہ دلوانے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے۔عمران ستار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیاسی و سماجی راہنما محمد عمران ستار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بورے والا کو ضلع بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے 10 لاکھ سے زائد آبادی کے اس شہر کے عوام کو کب تک اسکے حق سے محروم رکھا جائے گا اس وقت شہر کا بچہ بچہ اپنے شہر کو ضلع کا درجہ دلوانے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے بورے والا تحصیل ملک بھر کی تحصیلوں کے مقابلے میں بہت سی ایسی نمایاں خوبیوں کی مالک ہے جو میرٹ کے مطابق بھی ضلع بننے کی حق دار ہے عوام کی 48 سالہ محرومیوں کے ازالہ کیلئے حکومت اسے فوری طور پر نئے اضلاع کی فہرست میں شامل کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔