بورے والا پریمیئر لیگ میں دین کرکٹ کلب نے رضوی ہنٹر کرکٹ کلب سے کامیابی حاصل کی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا پریمیئر لیگ کے سلسلہ میں رضوی ہنٹر کرکٹ کلب بورے والا اور دین کرکٹ کلب بورے والا کے مابین قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا گیا،رضوی ہنٹر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے جس میں محمد عاقب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز بنائے جبکہ دین کرکٹ کلب کی طرف سے ماجد اور احسان نے 1/1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا جواب میں دین کرکٹ کلب نے مطلوبہ سکور 18 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے پر پورا کر لیا جس میں سنیئر کھلاڑی محمد عرفان رفیق نے 57 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے اور ماجد ڈوگر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں کی مدد سے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ان میچز میں ڈاکٹر شاہد صدیق اور ڈاکٹر زاہد صدیق نے خصوصی شرکت کی اور آج کے میچ میں دونوں بھائیوں نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ بھی کیا ڈاکٹر زاہد نے 3 اوورز ایک میڈن 16 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا جبکہ ڈاکٹر شاہد صدیق نے 3 اوورز میں صرف 14 رنز دیئے رضوی ہنٹر کرکٹ کلب گروپ ہمارے لیڈر (مرحوم) سید سلیم حیدر رضوی کی یاد میں شروع کی گئی ہے جس کا سہرا بورے والا کلب کے سابقہ کپتان رانا محمد ایوب کے سر جاتا ہے جس کیلئے ہم انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں اور خاص بات کہ موجودہ سپر لیگ میں رضوی ہنٹر نے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے میچ کے اختتام پر ڈاکٹر شاہد صدیق نے مین آف دی میچ اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پر سابق سیکرٹری ڈی سی اے وہاڑی میاں حفیظ الرحمن،راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کے انچارج استاد سلیم،رانا محمد ایوب،انچارج سٹیڈیم محمد اقبال بھٹی اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے