بورے والا میں کورونا وائرس کے وار جاری،مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا سمیت ضلع بھر میں ”کورونا وائرس“ کے وار جاری،24 گھنٹے کے دوران مزید 30 افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق،حکومت کی سخت ہدایات کے باوجود عوام کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے میں مصروف،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بورے والا سمیت ضلع بھر میں ”کورونا وائرس“ تیزی سے پھیلنے لگا محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں ”کورونا وائرس“ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 134 ہو چکی ہے بورے والا میں 76،وہاڑی میں 30 اور میلسی میں 28 افراد میں ”کورونا وائرس“ کی تصدیق ہو چکی ہے ”کورونا وائرس“ سے متاثرہ تمام مریض کو انکے گھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے ضلع بھر میں 2 ہیلتھ پروفیشنلز بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں میں شامل ہیں تیزی سے پھیلتے ”کورونا وائرس“ کو عوام خاطر میں نہ لاتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی بجائے اسکی دھجیاں بکھیر رہے ہیں محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ”کورونا“ ایس او پیز پر عمل کریں اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کریں۔