بورے والا میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئے مریضوں کو فری چیک اپ،بلڈ ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں کیمپ کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں مستحق افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا تھا،چوہدری محمد عمران اکرم،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں مرکزی پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتممام چیچہ وطنی روڑ پر زمزم میرج ہال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر ابوزر سلیم،ڈاکٹر سلمان افضل،ڈاکٹر محمد وقاص (نیورو فزیشن) اور ڈاکٹر انس وٹو نے کیمپ میں آئے مستحق مریضوں کا فری چیک کیا مریضوں کے ہیپاٹائیٹس سکرینگ،شوگر،یورک ایسڈ،ایل ایف ٹیز اور یورن کے مکمل ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چوہدری محمد عمران اکرم کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہیں اور مستقبل بھی ایسے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔