بورے والا میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں 13 کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت تحصیل بورے والا کے پانچ ادائیگی سینٹرز پر لوگوں کو ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں کل 18940 افراد میں سے 10 ہزار پانچ سو اٹھاون خواتین و مردوں میں (12 کروڑ 98 لاکھ 38 ہزار روپے) کی ادائیگی کر دی گئی ہے،ان خیالات کا ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام بورے والا عبدالرحمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں بتایا کہ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان کی انتظامی سرپرستی جبکہ سیکورٹی کیلئے اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد نے پولیس سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں جس بڑے پرامن ماحول میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔