بورے والا میں احساس کفالت سینٹر پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کی عملہ سے بدتمیزی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا میں احساس کفالت سنٹر پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی عملہ کو بلاجواز دھمکیاں،عملہ نے احتجاجا کام بند کر دیا،تمام مراکز پر عملہ نے رقوم کی تقسیم روک دی،ایس ایچ او کا رویہ ناقابل برداشت ہے،عملہ کا موقف،تفصیلات کے مطابق بورے والا ڈی پی ایس میں قائم احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے دوران ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن شمعون جوئیہ کی جانب سے عملہ کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیئے جانے کے خلاف ڈی پی ایس سنٹر سمیت تمام مراکز کے عملہ نے احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا عملہ کا کہنا ہے کہ ہم ”کورونا وائرس“ کے تمام خطرات مول لیکر فرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے بلاجواز آ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر خوفزدہ کیا ہے جسکے بعد ان حالات میں ہمارا کام کرنا مشکل ہے حال میں موجود رقوم کے حصول کیلئے آنے والے افراد نے بھی ایس ایچ او کے دھمکی آمیز رویہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پرامن طور پر کام کرنے والے عملہ سے بدتمیزی کی ہے تاہم کام بند ہونے سے سنٹرز کے اندر اور باہر عوام کا رش بڑھ گیا ہے عملہ نے ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بعدازاں عملہ نے انسانی ہمدردی کے تحت رضا کارانہ طور پر دو گھنٹے بعد کام شروع کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے