بورے والا میرا شہر ہے آج جس مقام پر ہوں وہ بورے والا کی بدولت ہوں۔رانا عامر کریم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیر اعلی پنجاب رانا عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی،شعبہ صحافت سوشل میڈیا کے بغیر نامکمل ہے لیکن سوشل میڈیا کی حدود و قیود طے کئے بغیر ہم اس سے مطلوبہ نتائج کی توقع نہیں کر سکتے،مادر پدر آزادی سے معاشرتی بگاڑ پیدا ہوتا ہے جس سے ناصرف کسی بھی ملک بلکہ قوموں کی ترقی میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بدقسمتی سے پاکستان میں آزادی اظہار رائے کا مطلب مادر پدر آزادی سمجھا جانے لگا ہے جس شعبہ صحافت پر کئی سوالات اٹھتے ہیں اس لئے بحیثیت قوم ملک کے ہر فرد کو ملکی سالمیت اور اسکی بقاء کی خاطر اپنے فرائض کو دیانتداری سے ادا کرنے چاہیئں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے “پریس کلب بورے والا” میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر،معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا اجمل خاں،راو عزیز الرحمان اور عثمان ادریس ڈوگر بھی موجود تھے رانا عامر کریم خاں نے کہا کہ بورے والا میرا شہر ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں وہ اسی شہر کی بدولت ہوں اس شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جس مقام پر بھی ہوا جو سکا کرونگا۔