بورے والا شہر کے تین مقامات کو سیل کر دیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انتظامیہ نے شہر کے 3 مقامات کو سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت سیل کر دیا،سمارٹ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات،قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر ظفر علی مغل کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر کے علاقے نیو ماڈل ٹاﺅن کی گلی نمبر 1،2 اور 13،عظیم آباد کی گلی نمبر1 اور (Y)بلاک کی گلی نمبر 1 کو سیل کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ان مقامات پر سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ کر دیا گیا ہے سمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران ان علاقوں کے رہائشی گھرانوں کے صرف ایک فرد کو سواری استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور ان مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دینے کے علاوہ ہر قسم کے مذہبی،سماجی اور سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے